سکھ بچے کی جان بچانے کیلئے مسلمان نے روزہ توڑدیا

0
1057

بھارت میں روزہ دار مسلمان نوجوان نے خون کا عطیہ دے کر دو دن کے سِکھ بچے کی جان بچالی۔
ڈاکٹرز نے حالتِ روزہ میں خون کا عطیہ لینے سے انکار کیا تو محمد اشفاق کو روزہ توڑنا پڑا اور کہا کہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔بہار سے تعلق رکھنے والے رمیش کمارسنگھ اور آرتی دیوی نے سوشل میڈیا پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اپنے دو دن کے بچے کے لئے او نیگیٹو بلڈ گروپ کے لئے اپیل کی جسے پڑھ کر اٹھائیس سالہ محمد اشفاق نے بچے کی جان بچانے کی ٹھان لی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے گوپال گنج میں جاوید عالم نامی نوجوان نے تھیلیسمیا کے آٹھ سالہ مریض راجیش کی جان بچانے کے لئے روزہ توڑ کر خون کا عطیہ دیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here