سید قمر کاظمی کی راجہ اصغر کے ہمراہ کارروائی

0
481

روپوٹ (حاجی محسن ہاشمی )باغ آزاد کشمیر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر تحصیلدار باغ سید قمر کاظمی نے سب انسپکٹر راجہ اصغر اور دیگر اہلکاران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرڈ کالونی میں قائم غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے پنجاب کیڈٹ کالج کو سیل کر دیا، والدین سے ایڈوانس لی گئی فیس اور گاڑیوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے نام پر وصول کی گئی رقوم کی واپسی کے لئے کارروائی شروع باغ میں اس ادارے کے قیام پر تعلیمی ماہرین اور شہریوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے باغ انتظامیہ کی فوری توجہ اس طرف دلائی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے فوری کارروائی کے لئے تحصیلدار سید قمر کاظمی کو ہدایات جاری کی جنہوں نے پولیس کے ہمراہ ادارے کو سیل کر دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here