سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع

0
537

طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ چترال کے علاقے اوسیاک میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

چترال کے علاقےاوسیاک میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابوں ریلوں سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ ٹیلی فون اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ این جی اوزمقامی لوگوں کی جانب سے متاثرہ لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور بستر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اوسیاک کے علاوہ سیلابی ریلوں سے جنجریت، جنجریت کو، اورسوم اور سوئیرکے علاقوں میں بھی سڑکیں متاثر ہوئیں جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here