سینٹرل مسجد لزبن میں جمعہ کی نماز نہیں ہو گی

0
631

سینٹرل مسجد لزبن میں جمعہ کی نماز نہیں ہو گی موجودہ کرونا وائرس کی اس صورتحال کے پیش نظر 13 مارچ 2020 بروز جمعۃ المبارک مرکزی مسجد لزبن میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اور مسجد شام 5 بجے تک بند رہے گ تمام ممالک کے مسلمان جو پرتگال میں بستے ہیں انکو مسجد انتظامیہ کی جانب سے اطلاع کر دی گئی ہےمسجد کے امام و خطیب شیخ منیر صاحب سے جب شمع نیوز نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ پرتگال کی جانب سے یہ ہدایت ہے کہ کسی بھی جگہ ایک ہزار سے زیادہ گولوں کا اجتماع نہیں ہو سکتا اسی ہدایت کے پیش نظر مسجد انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ مسجد میں ہر جمعہ کی نماز میں ہزار سے زائد لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں جب شمع نیوز نے مولانا منیر سے یہ سوال کیا کہ صرف یہ جمعہ کی نماز نہیں ہو گئی یا کب تک جمعہ کی نماز سینٹرل مسجد لزبن میں نہیں ہو گئی تو جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب تک وزارت صحت پرتگال کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ موصول نہیں ہو جاتا اس وقت تک نماز جمعہ نہیں ہو گی مسلم کمیونٹی سے دعا کی اپیل بھی کی ہے کہ دعا کریں کہ اللہ اس کرونا سے محفوظ فرمائے اور دوبارہ جلد از جلد نماز جمعہ سینٹرل مسجد لزبن میں ادا کی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here