سینٹ الیکشن میں نظام اور آئین کے ساتھ دھوکا ہوا راشد سومرو

0
712

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ جس جس حکمران نے جرنلوں کو ایکسٹینش انکا تختہ الٹا گیا,یہ جرنل بھی عمران کا تختہ الٹے گا..
سینٹ انتخابات نے واضع کردیا کہ ملک کا نظام سلیکٹڈہے,سینٹ الیکشن نظام اور آئین کے ساتھ دھوکا تھا.. علامہ راشد محمود سومرو
سکرنڈ کے کے نزدیک مدرسہ جامع عبداللہ بن مسعود میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتساب کے عمل کے خلاف نہیں جنھوں نے ملک کہ دولت کو لوٹا اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا انکا کڑا احتساب ہونا چاہیے لیکن اگر آصف زرداری کی بے نامی اساسوں میں گرفتاری ہو اور بنی گالہ کہ چند گھنٹوں میں رجسٹریشن ہو,فریال تالپر کی گرفتاری ہو اور جہانگیر ترین کی با عزت رہائی,نواز شریف کی گرفتار ہو اور علیما خان کی سلائی مشیوں کو جائز قرار دیا جائے گا تو سوالات جنم لینگے یہ احتساب کا عمل نہیں انتقامی کاروائیاں ہیں,اپوزیشن کی تمام جماعتین اس بات پر متفق ہیں کہ اس نا اہل حکومت کو گھر جانا چاہیے اور اس بات پر بھی سب کا اتفاق ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے جس کی آصف علی زرداری,نواز شریف,اسفند یار ولی,سمیت تمام رہبر کمیٹی کے میمبران سے متفہ اجازت لے لی گئی ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا متوقع ہے کہ اکتوبر میں مارچ ہوگی,انھوں نے کہا کہ تاریخ کو دیکھیں جس جس حکمران نے جرنیلوں کو ایکسٹینشن دی ہے انہین جرنیلوں نے ان حکمرانوں کا تختہ الٹا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہوگا عمران خان کے تختہ کو یہ ہی جرنل الٹ دے گا لیکن کیوں کی سرکاری طور پر افسران ایکسٹکشن لے سکتے ہیں تو اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایکسٹیشن کا انجام کیا ہوگا,نئے پاکستان نے تو غریب اور متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے سی پیک کو ثبوتاز کرنے کے لیے ہی شاید عمران خان کو لایا گیا کیوں کہ پہلی دفعہ بنا کسی شرط کے سی پیک کی مد میں پاکستان کو 52 ہزار ارب ڈالر ملے لیکن اب سی پیک کا تزکرہ تک نہیں ہو.رہا جس پر گہری تشویش ہے,رہبر کمیٹی عوام کی حقیقی ترحمانی کررہے اور ہم اس عذاب سے عوام کی جان چھڑوائنگے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here