پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔
ترجمان کے مطابق رحمان ملک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔
ڈاکٹرز کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔
رحمان ملک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔