دبئی میں شادی کے چند منٹ بعد ہی دلہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دیدی۔
دبئی میں ایک دلہا اور اسکے سسر کے درمیان غلط فہمی کچھ اتنی بڑھی کہ ناراض دلہا نے اپنی دلہنیا کوشادی کے صرف 15منٹ بعد ہی طلاق دیدی۔
رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد نے جہیز میں ایک لاکھ درہم کا مطالبہ کیا جس میں سے دلہا نے پچاس ہزار درہم اُسی وقت دے دیئے اور بقایا رقم کچھ لمحوں بعد دینے میں کہا ۔دوسری جانب دلہن کے والد نے اصرار کیا کہ بقایا بھی ابھی دیں جس پر دلہا کو غصہ آیا اور اُس نے خاتون کو عین موقع پر طلاق دیدی۔بشکریہ روز نامہ جنگ