پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر سےخواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر شکوہ کردیاہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نےقومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے دوران اسد قیصر سے کہا کہ ‘ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے مرد ارکان سے آپ کھڑے ہوکر مل رہے ہیں لیکن خواتین اراکین کے لیے آپ اپنی نشست سے اٹھ ہی نہیں رہے ہیںجبکہ ‘تمام ارکان برابر ہیں۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےاس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج بھی کیا اور نومنتخب اسپیکر کے مرد، ارکان سے ملنے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومنتخب اسپیکر صرف مرد، ارکان اسمبلی کے لیے نشست سے اٹھ رہے ہیں، خواتین اراکین اسمبلی کے لیے اسپیکر اپنی نشست سے نہیں اٹھ رہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟‘
اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وضاحت بھی جاری کی اور کہا کہ ‘میں خواتین کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں، ایوان سب کے ساتھ مل کرچلاؤں گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ