شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کی تعلیم کے حوالے سے پروقار تقریب

0
725

رپورٹ (گل محمد لغاری )شمع نیوز نوابشاہ شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن نوابشاہ و برٹش کونسل کے تعاون سے تعلیم کے حوالے سے تعلقہ دوڑ کے مقامی ہال میں ایک شاندار پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے کھیل اور میوزیکل چیئر سمیت مختلف ٹیبلوز پیش کئے تقریب میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر شعبجات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے CEO شاہ سچل سامی فاؤنڈیشن کے بانی کار لالہ ارشد نے کہا تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس سے کسی بھی مذہب معاشرے کی تشکیل ممکن ہے شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ کہ ہم اس معاشرے کو تعلیمی میدان میں آگے لائیں اور ہماری آنے والی نسلیں ساری دنیا میں نام پیدا کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here