شبلی فراز سینٹ میں قائد ایوان نامزد

0
522

تحریک انصاف نے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے شبلی فراز کی نامزدگی کی درخواست وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کی طرف سے قائد ایوان کی نامزدگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سینیٹ میں قائد ایوان تھے جو اب حزب اختلاف کے سربراہ کی حیثیت میں ہیں۔

شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here