برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کو آگ لگا دی
۔واقعہ آج صبح تین بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا، فائر بریگیڈ نے فوری آگ پر قابو پا لیا، مسجد کا مرکزی دروازہ آگ سے بری طرح جھلس گیا ۔لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی چار بج کر بیس منٹ پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا، دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ