شریف برادران پر معاشی دہشت گردی کا عدالتی ٹھپہ لگ چکا قادری

0
617

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف برادران ملکی قوانین کے تحت دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹھیک کہا جیلوں میں دہشت گردوں کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز،شہباز سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کو قتل کرنے کے نامزد ملزم ہیں ،شریف برادران پر معاشی دہشت گردی کا عدالتی ٹھپہ لگ چکا۔

پی ٹی اے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں فیصلہ کے منتظر ہیں،نواز شریف دہشت گرد ہے جیل میں بی کلاس دہشت گرد کا استحقاق نہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناتھا کہ نواز شریف کو استحقاق رکھنے والے قیدی کے ساتھ بطورمشقتی لگایا جائے،یہی جیل مینول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک کا بیان ہوشرباء ہے کہ ادھار لے کر بھی معاملات چلانے مشکل ہو گئے ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here