شریف فیملی سے ایک اورسیاسی انٹری

0
511

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی بہو زینب سلیمان نے بھی پہلی بار سیاسی معاملات میں انٹری ڈال دی، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ بیان میں پی ٹی آئی کےوزراء کے لیے کہا کہ یہ کیا مسلم لیگ ن کے سیاستدانوں کامقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازکی اہلیہ زینب سلیمان بھی سیاسی معاملات میں دلچسپی لینے لگیں، سوشل میڈیا پراپنے ایک بیان میں انہوں نے سوالیہ انداز میں پی ٹی آئی کےوزراء پر طنز کیا ہے۔
زینب سلمان نےٹوئٹ میں لکھا ہےکہ فیاض چوہان اقتصادی معاملات پر مفتاح اسماعیل کا مقابلہ کر یں گے؟ کیا واقعتاً ایسا ممکن ہے ؟
مراد سعید شرح نمو اور سرمایاکاری کے معاملات پر شاہد خاقان عباسی سے سنجیدہ بحث کر یں گے؟کیا حقیقتاً ایسا ہوسکتا ہے؟
فیصل واوڈا ، احسن اقبال کے سامنے مالی خسارے اور سی پیک کی تفصیلات کا دفاع کر یں گے؟ کیا یہ مذاق نہیں ؟
واضح رہے کہ بیگم سلیمان شہباز اور سلیمان شہباز ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here