سکرنڈ((رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ ))
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما گل محمد رند انصاف ہاؤس سکرنڈ میں میڈیا بات کرتے ہوئے کہا ایک شوگر مل کے آدھا حصہ دار کے پاس سندھ کی 18 شوگرملز کہاں سے آئی ان کی مکمل تحقیقات کی جائے گل محمد رند نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے چینی کا ہاتھ سے پیدا کیا بحران کا الزام وفاق پر لگانے کی کوشش کر رہی ہے آصف زرداری سندھ کی 18 شگر ملز کے مالک ہونے کے باوجود چینی کی آڑ میں غریب آباد گاروں کو پریشان کر رہا ہے شوگر ملز کے مالکان پر عدالت میں کیس چل رہا ہے جوابدار اپنے آپ کو بیمار بتا کر سنوائی پے نہیں آ رہے لیکن ان کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا شوگر مل مافیا میں جن کے بھی ہاتھ ہوں گے بھلے وہ کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہو انو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی