لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت عالیہ نے شہباز شریف کو رہا کر نے کا حکم بھی دے دیا۔ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی دونوں کیسوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فواد حسین فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کر لی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت مسترد کر دی۔
اس سے قبل آج ہی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز شریف اور فواد حسن فوادکی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی دونوں کیسوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فواد حسین فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کر لی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت مسترد کر دی۔
اس سے قبل آج ہی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز شریف اور فواد حسن فوادکی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ