لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! وزیراعظم سے متعلق جھوٹ بدزبانی مت کریں، مریم نواز صاحبہ اور ان کے والد قابل احترام ہیں، کیا انجائنہ والا بندہ سوا 2 سو لوگوں سے ملاقات کرسکتا ہے؟ مریم صاحبہ کو ہمیشہ بغیر درخواست ملاقات کی اجازت دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیان ردعمل میں کہا کہ مریم نواز صاحبہ اور ان کے والد میرے لیے قابل احترام ہیں۔ آپ کو ہمیشہ بغیردرخواست کے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محترمہ مریم نواز جھوٹ اور بدزبانی سے پرہیز کریں۔ وزیراعظم سے متعلق اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں اور جھوٹ بھی مت بولیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے پھرجھوٹ بولا اوروزیراعظم عمران خان کے بارے میں بدزبانی کی۔جیل میں ڈاکٹرموجود ہے۔ میاں صاحب کا دن میں دو بار میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بدزبانی کی روش نہ بدلی تو ہم عوام کے سامنے حقیقی صورتحال لائیں گے۔ میں بتاؤں گا میاں صاحب جیل میں کیسے دن گزاررہے ہیں،کن سہولیات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج جیل میں سوا 2 سو لوگوں سے ملاقات کی۔ جس کو انجائنہ کی تکلیف ہو کیا وہ سوا 2 سو لوگوں کے ساتھ ملاقات کرسکتا ہے؟ آپ کو ہمیشہ بغیردرخواست کے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انہیں خبر ملی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں تبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر انہوں نے ملاقات کرنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب انہیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ملاقات کی اجازت نہ دینے کا حکم ”اوپر“ سے آیا ہے۔ مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوششش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات “اوپر“ سے ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟