شہریار آفریدی کے مفرور بہنوئی کی ضمانت قبل از گرفتاری

0
429

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے قتل کے الزام میں 21 سال مفرور رہنے کے بعدسیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔
کوہاٹ میں 21 سال سے مفرور قتل کے ملزم احمد نثار وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا بہنوئی ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر جرگہ کے دوران اپنے رشتہ دار کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نثار نے 1997ء میں کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا اور اس واقعے کا مقدمہ مقتول کی بیوہ نگہت آفریدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔
ملزم نے گزشتہ روز سیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 8 دسمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری کی متعلقہ عدالت سےتوثیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مقتول کیپٹن محمدیونس کی بیوہ نگہت آفریدی نےسوشل میڈیا پرقتل سے متعلق بیان بھی دیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here