شہر یار آفریدی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

0
1743


سیسلی(چیف اکرام الدین) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تاریخی تعلقات ہیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں گلوبل ویلیج کے دور میں کسی بھی ملک کے فیصلے تمام دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں قومی مفاد اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گلوبل ٹائمز یورپ کے سات ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا میں امن و امان کی بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مدرسہ اصلاحات پر کام کر رہی ہے تاکہ مدارس کے طلبہ کو جدید علوم سے آگہی حاصل ہو
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے جرمنی سفیر نے پاکستان کی امن وامان کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here