ریاض: (نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جب کہ ایک میجر جنرل کو 8 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے متعدد مقدمات میں میجر جنرل اور شہزادے سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں کرپشن، جعلی اسناد، بدعنوانی، اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال اور دیگرجرائم ثابت ہونے پر سنائی گئی ہیں۔فوجداری عدالت نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہےاسی جرم میں مدد کرنے پر ایک سرکاری افسر کو ڈیڑھ سال قید اور 50 ہزار ریال کی سزا سنائی گئی ہے۔اسی طرح وزارت داخلہ میں سیکیورٹی کے ایک سیکٹر کمانڈر کو ذاتی فائرے کے لیے میجر جنرل کے عہدے کے ناجائز استعمال اور نجی کاروبار کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 8 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔علاوہ ازیں ایک نان کمیشنڈ افسر کو بھی جعلسازی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور 2 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایک بڑے اعلیٰ انتظامیہ عہدیدار کو بھی جعل سازی اور عہدے کے غلط استعمال پر 2 سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔