*پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی سردار سید خیرشاہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم جب تک ہمارے فورسز موجود ہیں ملک دشمن عناصر کی تمام کاروائیاں ناکام ہوتی رہیں گی ان خیالات کااظہار سردار سید خیرشاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ اس واقع میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوۓ مادرےوطن کے لیے شہید ہونے والے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ پاک تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبروجمیل اور زخمیوں کو جلد شفاء عطافرماۓ۔سردار سید خیرشاہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اس قسم کی کاروائیاں کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان اور ملک کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہماری فورسز اور عوام نے ملکر پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور آئندہ بھی دھول چٹاۓ گی دہشتگردوں کے ان مکروہ عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہمارہ ملک پاکستان انشاءاللہ تاقیامت شادوآباد رہے گا*
جاری کردہ : : : پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی