شہید رضوان حنیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0
461

(حاجی محسن ہاشمی) بیوروچیف شمع نیوز

اسلام کی سر بلندی اور مادر وطن کی حفاظت کی لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے باغ آزاد کشمیر ڈھلی ملاک ناڑ شیر علی خان کے رہائشی اور پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے رضوان حنیف ماگرے 

کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں

ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور  چیرمینPYOآزادکشمیر سردار ضیاءالقمر صاحب نے بھی شرکت کی اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔۔۔

رضوان ماگرے صاحب

 بھی کوسٹل ہائی وے پے موجود تھے جسے مکران کے قریب  دہشت گردوں نے روک کر چودہ مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیوں سے چھلنی کردیاتھا۔۔ان کا قصور بھی بس یہی تھا کہ ان کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ بلوچستان کا نہیں تھا. 

ایک جاہل کی چلائی ہوئی گولی نہ صرف ایک گھر کو اجاڑ گئی بلکہ اس معاشرے کو بھی ایک ہنس مکھ، خوبصورت، اعلیٰ اخلاق کے مالک اور انتہائی ذہین نوجوان سے محروم کر گئی. اللہ پاک بھائی سمیت تمام فوتگان کی مغفرت فرمائے…

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here