سپریم کورٹ آف پاکستان نے چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کر لیا۔
عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت کہا کہ چکوال میں ریلوے ٹریک کی فروخت اور قبضے کے معاملے پر ریلوے افسران سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
عدالت نے اگلی سماعت پر وزیر ریلوے شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ