شیخ رشید نے اپوزیشن کوکیاسخت وارننگ دیدی؟

0
459

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس اب سیاسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے ، ہوش کے ناخن نہ لئے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہو جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہو جائے گی ، دس روز پہلے کہہ دیا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ لینے نکلے اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکام رہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے پاس اب سیاسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے ، میں نے دس روز پہلے کہا دیا تھا کہ صادق سنجرانی جیت جائیں گے ۔سنجرانی کی جیت پر مخالفین کوبڑی تکلیف ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مال بچاؤاور لوٹا مال باہر رکھو والے ناکام ہوگئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس اب کسی مزید غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here