شیرازی خاندان پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار

0
839

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سے مسلم لیگ کو آخری بڑا نقصان پہنچانے کو ہے، ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے مشہور شیرازی خاندان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہامی بھر لی ہے۔شیرازی خاندان کے مشہور رہنما اعجاز شاہ شیرازی، حسین شاہ شیرازی، شفقت حسین شاہ شیرازی اور امیرحیدر شاہ شیرازی نے آج افطار بلاول ہاؤس میں کیا۔امیر حیدر شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شیرازی خاندان نے پیپلز پارٹی سے چار نشستیں مانگ لی ہیں، شیرازی فیملی کے رہنما بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس کے بعد باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here