شیریں مزاری گرفتار

0
341

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ شیریں مزاری پر دائر کیے گئے کیسز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔شیریں مزاری کے خلاف ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا ۔ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی، 8 اپریل کو اسسٹنت کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی۔متن میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here