صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

0
529

الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 4 ستمبر کو ڈاکٹر عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تحریک انصاف کے عارف علوی،پیپلزپارٹی کےاعتزازاحسن،ن لیگ اوردیگرجماعتوں کے امیدوارمولانا فضل الرحمان کے کاغذات نام زدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے متبادل امیدوار امیرمقام نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

صدارتی الیکشن کے قواعد کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے والے امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر پر چھاپے جائیں گے اور یوں صدارتی الیکشن کی دوڑ میں اپوزیشن جماعتوں کے دو امیدوار میدان میں ہوں گے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آج سہ پہر ایک بجے جاری کی جائے گی اور اس سے قبل 12 بجے تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت مقرر تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے گزشتہ روز صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here