عارف علوی کوصدرنامزدکردیاگیا

0
855

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے متعلق پہلے خبریں یہ آرہی تھیں کہ وہ نئی وفاقی کابینہ میں وزیر صحت ہوں گے تاہم اب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ آیا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بننے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت اگلے ماہ 8ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247سے 91 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here