عباسی اڈیالہ سے اٹک منتقل

0
522

مسلم لیگ نون کے رہنما اور ایفیڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو آئی جی جیل خانہ جات کےحکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تصویر سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو انکوائری کمیٹی کی تجویز پر اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کےداماد کیپٹن (ر) محمد صفدراور بیٹی مریم نواز کی 19ستمبر 2018ء کو رہائی کے وقت اڈیالہ جیل میں ایفیڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کی میاں نواز شریف اور دوسروں کے ساتھ تصاویر کو بہت سے نیوز چینل پر براہِ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

ان تصاویر کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز پر مشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ اسی کمیٹی کی رپورٹ پر حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here