عرس پاک داتا علی ہجویری کے موقع پر عظیم الشان سہ روزہ عالمی کانفرنس

0
1087

گجرات حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے978ویں عرس پاک کے موقع پر عظیم الشان سہ روزہ عالمی کانفرنس کاانعقاد گزشتہ روزدربارحضورداتا گنج بخش پر ہوا جس میں دنیا بھرسے ممتازعلمائے کرام، مشائخ عظام،سکالرز سمیت زائرین نے خصوصی شرکت کی،جس میں ممتازمذہبی سکالر صاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ نے خصوصی شرکت کی سہ روزہ کانفرنس آمد پر صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ ،ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے صاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ کاوالہانہ اورپرتپاک اندازمیں خیرمقدم کیا اورانکاکانفرنس میں شریک دیگرعلمائے کرام سے خصوصی تعارف کرایا ،پیرسید اسرارالحسن شاہ نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش دربارپرخصوصی حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادریں چڑھائی اورملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی جبکہ ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری نے پیرسید اسرارالحسن شاہ کوشاندارخدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی ،سہ روزہ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیرسید ا سرارالحسن شاہ نے کہاکہ سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ نے ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں گزاری ۔ آپ کی اس خطہ میں آمد اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، جو قیام پاکستان کی بنیاد بنا۔ داتا گنج بخشؒ کی لکھی کشف المحجوب تصوف کی بہترین کتاب ہے جس سے انسانےت گذشتہ اےک ہزار سال سے اکتساب فےض کررہی ہے۔ آپ کی شخصیت، کردار اور اخلاق و تعلیمات سے متاثر ہو کر ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا۔ایسی محافل ان بزرگ ہستیوں کی تعلیمات کے فروغ کا ذریعہ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ برصغیر میں اشاعت اسلام کیلئے حضرت داتا گنج بخشؒ نے جو کارہائے نمایاں انجام دیے وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ حضرت داتا گنج بخشؒ جب اس خطہ میں تشریف لائے تو یہ کفر کا گڑھ تھا، آپ نے اپنے کرداروعمل سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور لوگ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوگئے۔ سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتاگنج بخشؒ کا کردار اور طرز زندگی مسلمانوں کیلئے مثال ہے۔ ان کا روحانی فیض آج بھی جاری و ساری ہے انہو ں نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخشؒکی نسبت سے لاہور کو داتا کی نگری کہا جاتا ہے۔ آپ نے تصوف کی بہترین کتاب کشف المحجوب لکھی جس کے بارے میں حضرت نظام الدین اولیائؒ نے فرمایا تھا کہ جس کا کوئی مرشد نہیں وہ کشف المحجوب کو اپنا مرشد بنا لے، حضرت داتا گنج بخشؒ نے اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے نبی کریمسے عشق و محبت کا درس دیا۔ آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here