عزت اللہ دیتا ہے کامیابی پی پی پی حاصل کرے گی قمر زمان کائرہ

0
903

ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں ممبرسازی کیمپ کا دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزت اللہ دیتا ہے مگر آجکل کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عزت بلا دیتا ہے جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں الیکشن 2018 میں انکی امیدوں پر پانی پھر جائے گا اور پیپلز پارٹی منڈی بہاؤالدین میں ایک بار پھر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق سے مقابلہ ہے جبکہ موصوف خود ہر بار خلائی مخلوق کی جھولی میں بیٹھ کر اقتدرا میں آئے کبھی آئی ایس آئی سے پیسے لے کر اور کبھی اسامہ بن لادن کی مدد سے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار نہ تو عمران خان اور نہ نواز شریف کی دال گلنے والی ہے اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے اور عوام نے یہ فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد ، سینٹر مصطفی نواز کھوکھر، فیصل شہزاد گوندل،ناصر عباس تارڑ ،قمر عباس بوسال ،آصف بشیر بھاگٹ،ارشد للہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری منظور نے پارٹی میں شمولیت کرنے پر ناصر عباس تارڑ ،بریگیڈر اظہار الحسن ،میجر احسان الہی ،سابق پی ٹی آئی صدر سکندر گوندل کو پارٹی میں خوش آمدید کہااس موقع پر چوہدری حامد مختار گوندل،راجہ ممتاز احمد ،راجہ وقاص احمد،شوکت دھبیانہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here