عمران خان سیاسی تاریخ کے ناکام ترین سیاستدان ہیں، سراج الحق

0
481

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر میدان میں ناکامی پر وقت سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، لیکن انہیں کوئی سیاسی شہید کا تمغہ نہیں دے گا، اپوزیشن کے بیانات ہوائی فائر ہیں، عمران خان سیاسی تاریخ کے ناکام ترین سیاستدان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں کیپٹن حافظ کاشان علی شہید کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک ہزار دن مسلسل حکومت کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کی تمام جماعتیں شفاف الیکشن کے لیے اکٹھی ہوں ورنہ عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کی تبدیلی لانے کی کوشش نہیں ہے اگر یہ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، وقت سے پہلے حکومت الیکشن چاہتی ہے کیونکہ وہ ڈیلیور نہیں کر رہی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ترقی کی گاڑی پر ایکسیلیٹر اور بریک پر پاؤں رکھا ہوا ہے، لیکن یہ وہیں کھڑے ہیں، تبدیلی یہی ہے کہ پانچواں سیکریٹری اور ساتواں آئی جی تبدیل کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کے لیے سانس لینا اور زندگی مشکل بنا دی ہے عمران خان کہتے تبدیلی بٹن نہیں عوام ٹیکس نہیں دیتے پھر تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے، ہزار دنوں میں سوچ تبدیل کی تو ایک کروڑ دن عمل کے لیے چاہیے جو کبھی نہیں آپ کو ملیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ برقرار رہے گا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہوگا علی گیلانی کے بعد ہر کشمیری گیلانی بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here