عمران خان کا جہاز جانے دیا بلاول کو روک دیا

0
724

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔

ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن نے لاڈلے کو جانے دیا اور بلاول بھٹو کو روک دیا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اور ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوکو آج لاہور سے پشاور جانا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here