پاکستان الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہ کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وضاحت طلب کر تے ہو ئے جواب مانگا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا ٹاک کا نوٹس لیتے ہوئے فوری جواب طلب کیا ہے جبکہ نوٹس میں مزید پوچھاگیا ہے کہ پابندی کے باوجود عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کیوں کی اور ووٹ کی رازداری کا خیال کیوں نہیں رکھا ؟۔
عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے براہ راست بات چیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کی رزداری پامال کرنے کی سزا 6ماہ قیداورایک ہزارروپے جرمانہ ہے، الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو سکتی ہے اورعمران خان کا ووٹ کینسل بھی ہو سکتا ہے۔۔بشکریہ روزنامہ جنگ