عمران خان کو وقت کی نزاکت کا احساس ہونا چاہیے جاوید میانداد

0
477

سابق کرکٹر جاوید میاںداد ایک بار پھر عمران خان کے خلاف بول پڑے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ملک میں لوگوں کو روزی روٹی کے لالے پڑے ہیں، آپ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر کے قوم کی خدمت نہیں بلکہ بے سکونی میں اضافہ کریں گے۔

سابق کرکٹر جاوید میانداد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ معاشی حالات کے باعث پہلے ہی معاشرے میں بے چینی ہے، جس آدمی کے پاس نوکری نہیں ہو گی وہ کرکٹ پر کیسے توجہ دے گا، کرکٹ بورڈ صرف یہ بتا دے کہ اتنے سارے بیروزگار کرکٹرز کہاں کھپائیں گے۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ عبدالحفیظ کاردار ایک ذہین کرکٹر تھے، انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شروع کروائی تو کیا بے وقوفی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل کرکٹ میں سیاسی لوگوں کی مداخلت ختم نہیں ہو سکتی، آپ کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ وہاں سلیکشن کا عمل شفاف ہو گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے لسانی جھگڑوں کو ختم کیا، پنجاب اور کراچی کی پرانی نفرت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اتحاد پیدا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تمام برانڈز کو آگے لائیں اور ان سے کرکٹ میں پیسہ لگوائیں، عمران خان کو وقت کی نزاکت کا احساس ہونا چاہیے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here