عمران خان 9جولائی کو پارٹی منشور کا اعلان کریں گے

0
727

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 9 جولائی کو پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان کو بھی منشور میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غربت میں کمی کے لیے اقدامات، انسداد دہشت گردی کے قوانین میں بھی تبدیلی بھی منشور کا حصہ ہے۔ پارٹی منشور کے مطابق ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے اور بجلی و گيس کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ معیشت کی بحالی اور خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے سے عملدر آمد کو منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منشور میں تعلیم ،صحت، روزگار، نوجوانوں اور خواتین کے بارے میں عملی پالیسیوں کا اعلان بھی ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here