تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا بلالیا ہے،عامر لیا قت نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑنے کااشارہ دیا تھا ۔ذرائع کے مطابق معروف ٹی وی اینکر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے اور اس کے بعد کی صورت حال پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کیا ہے،عمران خان نے عامر لیاقت سے اس معاملےپر ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ۔ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے ،عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں ہے ،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے ۔
قبل ازیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عامر لیاقت نے طنزیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔
عامر لیاقت نے پارٹی کے ایک عہدیدار کانام لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔بشکریہ روزنامہ جنگ