’عمران کو حاجیوں کی خدمت کی توفیق نہ مل سکی

0
748

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےنوازحکومت کوحاجیوں کی خدمت اوربہترین سہولیات کی توفیق دی تھی،عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہ مل سکی۔
حج اخراجات میں اضافےپرمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات کو مسلم لیگ ن کے دور سےدوگناکرتے ہوئے ‏ 1 لاکھ 56 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں قربانی کے بغیر حج اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار تھے،مسلم لیگ ن کےدورمیں قربانی سمیت ‏سرکاری حج2لاکھ 93 ہزارروپےکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ‏نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی جبکہ عمران حکومت نےصفرسبسڈی سےسرکاری حج اخراجات4لاکھ47ہزارروپےکردیئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نےعوام کوسہولیات دیں پھربھی ان پرکرپٹ ہونےکی تہمت لگائی جاتی ہیں،ان کے دور میں حجاج کرام کو معیاری مفت کھانا فراہم کیا گیا تھا،پہلی بارسرکاری اسکیم میں حجاج کرام کوپرائیویٹ اسکیم سےزیادہ بہترسروسز دی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کم پیسوں میں زیادہ با سہولت حج کا انتظام کیا تھا،حرم کے قریب حجاج کرام کو رہائش گاہیں فراہم کی گئی تھیں,پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی،،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ حج بیت اللہ کے لئے حکومت نےمسلم لیگ ن کے دور میں دیا گیا ریلیف بھی چھین لیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here