عمران کہتے کہ ان کی بیوی پردہ کرتی ہے تو کیا۔طلال چوہدری

0
845

جسے سنگسار ہونا چاہیے وہ صادق اور امین قرار پایا، طلال چوہدری
خواتین سے متعلق بیان کا تنازع مزید شدت اختیار کرکے اخلاقیات اور ذاتیات پر بیان بازی تک پہنچ گیا ہے، وفاقی وزیر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جسے سنگسار ہونا چاہئے وہ صادق اور امین قرار پایا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ بھونکنے والوں کو آگے کرنا شریفوں کا پرانا طریقہ ہے، بے نظیر اور نصرت بھٹو کے بعد میری ذاتی زندگی کو اچھال چکے ہیں، یہ گرتے ہیں تو گٹر میں اتر جاتے ہیں، ان میں کوئی شرافت نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 40 سال سے یہی ہورہا ہے، انہیں شرم آنی چاہئے دوسروں کی ماؤں بہنوں کی بات کرتے ہوئے ۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران کہتے کہ ان کی بیوی پردہ کرتی ہے ، کیا دوسروں کی ماؤں بہنوں کی عزت نہیں ؟ عورت کی عزت کی بات سے پہلے عمران خان اپنی بیٹی کو نام دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here