ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )آئیے،کرونا سے خوف کے بجائے آگاہی پیدا کریں،کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے فیصلہ کرلیا۔گاوں سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کو ذمہ داری سونپ دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر اور دیگر اجلاس میں موجود تھےڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کورونا سے بچاؤ کےلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے ضروری ہے کہ عوام میں خوف و ہراس کے بجائے شعور اور آگاہی پیدا کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گاوں سطح پر موئژ مہم شروع کی جائے گی۔ گاؤں سطح کی کمیٹی میں مقامی نبردار،ھیڈ ماسٹر،وٹرنری اسسٹنٹ،چوکیدار،امام مسجد،کمیونٹی فیسیلیٹیٹر،ایل ایچ ڈبلیو،پٹواری،یونین کونسل سیکرٹری کو شامل کیا جائیگا۔عوام معاشرہ کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کےلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔بیرون ممالک اور صوبوں سے آنیوالوں کی نشاندہی کی جائے۔ کورونا وائرس کو ختم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔