الیکشن 2018: ملک بھر میں پولنگ جاری

0
578

عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھرمیں پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ اسٹیشنزپرلوگوں کی قطاریں لگ گئیں،لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں۔

الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here