عیدالفطر پر موسم کیسا ہو گا ؟

0
1737

لاہور(نیوز ڈیسک) بادلوں نے مکمل طور پر منہ پھیر لیا۔ آنے والے دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ماہ مئی کے بیشتر ایام کے دوران تو کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ چلتا رہا۔ اس کی وجہ سے موسم بھی قدرے ٹھنڈا رہا لیکن اب آنے والے دنوں میں بتدریج موسم گرم ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ اب عیدالفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔موسم کی اس صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو بھی ذہنی اور جسمانی طور پر شدید گرمی کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے۔ گرمی کی شدت کئی ہفتے جاری رہے گی جس سے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد متاثر ہوں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے۔اس کے علاوہ وادی کوئٹہ او گردونواح میں مطلع صاف اور خشک ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here