عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

0
347

برمنگھم( پ ر ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گيا ۔ اس سال کرونا کی وباء کی وجہ سے میلاد جلوس اور بڑے بڑے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات تو نہیں ہوئی ۔مگر اس کے باوجود عاشقان رسول ﷺ نے اپنے اپنے گھروں اور مساجد کو جھنڈوں،جھنڈیوں,برقی قمقموں اور ڈیجیٹل بل بورڈ سے سجایا گیا تھا ۔اس بار خاص بات یہ تھی کہ عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی نے مڈلینڈز اور ویلز کے تمام شہروں برمنگھم والسال,اولڈبری,ڈڈلی,کونٹری,لسٹر,نانیٹن,ڈربی,نوٹنگھم, اسٹوک,برٹن,برسٹل اور دیگر میں بسوں اور بڑے بڑے ڈیجیٹل بل بورڈ ز پر آقاے تمام جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ میلاد اس شان سے منایا کہ مسلمان تو مسلمان غیر مسلموں کو بھی حیران کردیا اور خوشی کیوں نہ کرتے کیونکہ اللہ رب العزت رب العالمین ھے تو آقا صلی اللہ علیہ تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین ھیں ۔ جب ان شہروں کے شہری سفر کرتے ہوئے ان بل بورڈ ز اور بسوں پر آپ ﷺ کی ارشادات پڑھتے ھیں تو ان کے دلوں کو راحت اور سکون میسر آتا ہے تو انہیں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔اس موقع پر دعوت اسلامی مڈلینڈ اور ویلز کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے کہا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ; ورفعنا لک ذکرک; اے حبیب ﷺ ھم نے تمہارے ذکر کو بلند کر دیا ۔یہ اللہ تعالیٰ کا ھم مسلمانوں پر احسان عظیم ہے کہ اللہ نے آقا علیہ السلام کی امت میں پیدا فرمایا ,وہ امت جس کی خواہش انبیاء کرتے تھے کہ وہ بھی اس امت میں شامل ہوتے ۔اسلام امن و بھائی چارے کا مذہب ہے ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی اور اپنے اہل وعیال کی زندگی کو اسلام کے تابع کر دیں ۔ ايک دوسرے کے کام آئيں
فضیل رضا عطاری نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی نے لوگوں میں یہ ترغیب دلائی کہ اتنے بڑے پیمانے پر آقا علیہ السلام کا میلاد منایا جا رہا ہے اور یہ ساری بہاریں ان ہی کے صدقے ھیں
وہ جو نا تھے تو کچھ نا تھا
وہ جو نا ہوں. تو کچھ نا ہو
جان ہے جہاں کی
جان ہے تو جہاں ہی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here