عید کی نماز مندر میں

0
586

بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب کے دوران گزشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہاں کی مسجد سیلاب کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئی تھی، اس موقع پر مقامی ہندوؤں نے نزدیکی مندر کے دروازے مسلمانوں کے لیے کھول دیے اور انہوں نے نمازِ عیدالاضحیٰ مندرمیں ادا کی۔

کیرالہ میں واقع کوچکاڈو محل مسجد میں پانی بھرنے کے بعد قریبی مندر سے متصل ہال میں جو مندر کا حصہ تھا عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ مندر کے تحت ریاست کیرالہ میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے امدادی کیمپ بھی کام کر رہا ہے۔

مندر کے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ جب مقامی ہندو نوجوانوں نے دیکھا کہ مسلمانوں کی بارش اور سیلاب کے باعث کوچکاڈو محل مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ میسر نہیں ہے اور مسجد میں پانی بھرا ہوا ہے تو وہ آگے آئے اور انہوں نے مندر کے ہال کو نماز عید کے لیے پیش کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقامی ہندوؤں نے ارد گرد کے گھروں سے صاف چٹائیاں، دریاں اور چادریں نماز پڑھنے کے لیے جمع کیں اور دیگر انتظامات کئے، جس کے بعد 300 سے زائد افراد نے مندرمیں آکر نماز عید کی ادائیگی کی۔

واضح رہے کہ کیرالہ کا ضلع ایراوتورتریشورضلع سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے جہاں قائم امدادی کیمپوں اورعلاقے کے محفوظ گھروں میں 3000 سے زائدافراد بغیر مذہب، ذات و برادری کی تقسیم کے قیام پذیر ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here