فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

0
381

کراچی کے علاقے قائد آباد میں شادی کی ایک تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ 2 روز قبل کا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی آج علی الصبح کی۔پولیس ذرائع کے مطابق چار روز قبل قائد آباد کے علاقے گرین سٹی میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص دونوں ہاتھوں سے پستول اٹھائے انتہائی مہارت سے شدید ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ویڈیو وائرل کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ویڈیو وائرل کہا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان قائد آباد میں ایک ہوٹل کا مالک ہے جس کے بعض سیاسی رہنماؤں سے انتہائی قریبی مراسم بتائے جاتے ہیں۔ایس ایس پی ملیر سید علی رضا کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک نوجوان کو آج صبح ساڑھے تین بجے گرفتار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here