فرانس میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں فرانس کے شہر تولوں کی ایک اہم شاہراہ کے خود کار ٹول پلازہ پر منگل کی صبح بعض افرادنے حملہ کرکے ٹول پلازہ کو آگ لگا دی۔
فائربرگیڈ کی گاڑیوں کی آمد تک ٹول پلازہ مکمل طور جل کر تباہ ہو گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 17 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ باقی کا تعاقب جاری ہے ‘ پیلی جیکٹ ‘ ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس وصولی کی مزاحمت کرتی آرہی ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ کاروائی حکومت مخالف تحریک کا حصہ ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ