فراہمی آب کا مسئلہ جلدحل ہوگا عمران سجاد

0
379

کراچی ( پ ر ) نوجوان سوسائٹی آف پاکستان کے رہنما عمران سجاد نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جو کراچی میں تباہی آنی ہوئی تھی جس سے پورا کراچی ڈوبا ہوا تھا مگر یو سی ون کے علاقے اختر کالونی، کشمیر کالونی میں نکاسی آب کا پہلے سے انتظام کیا ہوا تھا ۔عمران سجاد نے یوسی ون کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان سوسائٹی کے ساتھ ملکر نالوں کی صفائی کے لئے چندہ اکٹھا کر کے نالے صاف کروائے تھے اس سلسلے میں لوگوں کا تعاون قابل ستائش ھے اور وہ دن اب دور نہیں جب فراہمی آب کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ انءشااللہ ۔ضرورت اس عمل کی کے کہ حلقہ کے عوام آپس میں اتحاد رکھیں ظلم کی طویل تاریک رات اب ختم ہونے کو ھیں انءشااللہ ایک ایک کر کے تمام مسائل کا مستقبل بنیادوں پر حل نکالیں گے۔ عمران سجاد نے یوسی ون کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کے اوپر اور ان سے آگے بھی جو تجاوزات بنا دی گئیں ھیں انہوں مالک مالکان خود ھی گہرا دیں اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو یہ کے کہ جو حالات کراچی کے دوسرے علاقوں کا ہوا ھے وہ یہاں نا ہو۔نمبر ٢ یہ کہ گلیاں اور روڈ تنگ ہوگئے جس سے آمدورفت کے مسائل پیدا ہو رھے ھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here