جہلم کی فضائیں لبیک یا رسول اللہﷺ کی صداؤں سے گونجتی رہیں
جہلم (سید کلیم شاہ )تحریکِ لبیک یارسول اللہ پاکستان کے زیرِ اہتمام پارس سٹیڈیم جہلم میں تاریخی اور کامیاب تاجدارِختمِ نبوتؐ کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نےہزاروں شمعِ رسالتؐ کے پروانوں سے اظہارِ خیال کیا،پارس سٹیڈیم جہلم میںمنعقدہ کانفرنس سےپیر محمد افضل قادری ،،قاضی محمد محمود ،پیر عنایت الحق شاہ ،علامہ شاہد چشتی ،علامہ غلام غوث ،علامہ عبد الغفور اور نعیم اختر رضوی سمیت ضلعی و مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عشقان ِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کی