پاکستان پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، وہ کچھ دیر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔
پاکستان کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی آج سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات جمع کرائیں گے، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق صدارتی امیدوار 30 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے اس کے بعد اسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ