اب یوٹرن عیب نہیں ہنر بن گیا ہے اس لئے اب یوٹرن بھی فخر سے لیا جاسکتا ہے،جس کا آغاز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا 405 کھرب روپے کا یوٹرن سامنے آگیا ہے، ان کا یوٹرن ہندسوں کے اعتبار سے اتنا بڑا ہے کہ شاید ان کا یہ ریکارڈ کوئی بھی نہ توڑ سکے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کو وفاق سے 10 سال میں ملنے والی رقم 42 ٹریلین یعنی 420 کھرب روپے بتائی۔
مگر دو روز بعد ہی فواد چوہدری کی جانب سے تصحیح کا یہ ٹوئیٹ سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے 420 کھرب روپے میں 405 کھرب روپے کم کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ بلوچستان کو وفاق سے 10 سال میں ملنے والی رقم صرف15 کھرب روپے ہے۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے پہلے ہیلی کاپٹر کی فی کلو میٹر اڑان 55 روپے بتاکر سب کو حیران کردیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ