فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد

0
768

این اے67 جہلم سے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔
الیکشن ٹریبونل نے جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا کہ انہوں نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام شناختی کارڈ میں فواداحمد لکھا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کے ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 64 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی بھی مسترکردیے ہیں۔غلام عباس کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض درخواست گزار قاضی عمر نے دائر کیا جن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار نے اثاثہ جات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here